Apr ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • امریکہ کے ساتھ جنگ کے گرم مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں:روس

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکی کی جانب سے یوکرین کو مسلسل ہتھیاروں کی فراہمی سے امریکہ اور روس ایک سخت جنگ کے دہانے تک پہنچ گئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: تاس نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم ایک ایک گرم جنگ کے مرحلے سے گزر رہے ہیں کیونکہ نازی یوکرین افواج امریکی اسلحہ کی مدد سے جنگ لڑ رہی ہیں۔

سرگئی لاوروف نے امریکہ اورمغربی ممالک کی جانب سے بھاری اسلحہ یوکرین کو فراہم کرنے کے حوالے سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت ہر بار یوکرین کو زیادہ مہلک اور جدید ہتھیار فراہم کرکے روس کو دھمکی دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان رابطہ برقرار رہنا چاہیے اور ہم پرامید رہیں گے کہ امریکی اذہان بیدار ہوں اور ان سے گفتگو کی جا سکے، ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے لیکن زیادہ طولانی مدت تک صبر نہیں کریں گے۔

اس سے پہلے روس کے وزیرخارجہ نے اسپتنک ریڈیو سے اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ ماسکو اور واشنگٹن سرد جنگ کے مرحلے کو عبور کرکے اب گرم جنگ کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

ٹیگس