Apr ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
  • یوکرین کو ہتھیار دینا بند کرو: جرمن شہریوں کا برلن مظاہرے میں مطالبہ

یوکرین کو جرمن حکومت کی جانب سے ہتھیار دیئے جانے کے خلاف برلن میں عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: ہفتے کے روز ہونے والے ان مظاہروں میں ہزاروں جرمن شہریوں نے شرکت کی ۔ رپورٹ کے مطابق، مظاہرین جرمن حکومت سے کیف کو ہتھیار کی ترسیل بند کئے جانے اور ماسکو اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کا مطالبہ کر رہے تھے۔ 

اس موقع پر جرمنی کی امن تعاون تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ کم سے کم تین ہزار شہریوں نے برلن میں ہونے والے امن مظاہروں میں شرکت کی ہے۔ مظاہرین نے ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ امریکہ اور نیٹو کو یوکرین سے باہر نکالو، سفارتکاری ہاں، ہتھیار نہیں، ٹینک امن نہیں لاتے اور یورپ امریکی دباؤ سے نکلے۔ 

قابل ذکر ہے کہ ایسٹر کی چھٹیوں کے موقع پر جرمنی کے ایک سو بیس شہروں میں سالانہ امن مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں لاکھوں جرمن شہریوں کی شرکت متوقع ہے۔

ٹیگس