زیادہ تر ایرانی عوام کو امریکہ کی جمہوریت پر بھروسہ نہیں
Apr ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
نئے گیلپ پولز کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 81 فیصد ایرانی عوام اس بات کے خلاف ہیں کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں جمہوریت کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: ہل میگزین میں شائع ہونے والے نئے گیلپ پولز کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے مسلم ممالک میں ایران کے عوام 81 فیصد رای اور اس سروے میں سب سے زیادہ فیصد حاصل کرکے، اس بات کے مخالف ہیں کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں جمہوریت کے قیام پر پرعزم ہے۔
ان نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمومی طور پر 13 مسلم اکثریتی ممالک کے 72 فیصد شہری مشرق وسطیٰ میں جمہوریت کے قیام میں امریکہ کی سنجیدگی سے متفق نہیں ہیں۔
عراق سمیت 13 مسلم ممالک کے شہریوں کے درمیان کیے گئے اس سروے کے نتائج کے مطابق ان میں سے زیادہ تر لوگوں کا ماننا ہے کہ امریکا ان کے سیاسی مستقبل کی تشکیل نہیں کر سکتا۔