Apr ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • چین نے امریکہ کو آئینہ دکھا دیا، امریکی وزیر خارجہ کو بیجنگ کے دورے کی اجازت نہیں دی

چین نے امریکی وزیر خارجہ انتٹونی بلنکن کو بیجنگ کے دورے کی اجازت نہیں دی۔

سحر نیوز/دنیا: فائننشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چین نے امریکہ سے کہا تھا کہ اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ ایف بی آئی کی رپورٹ کے حوالے سے کیا فیصلہ کرے گی،  تاہم بیجنگ بلنکن کے دورے کو دوبارہ شیڈول کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔

بلنکن نے فروری کے مہینے میں چین کا دورہ کرنے کا پروگرام اس وقت منسوخ کر دیا تھا جب ایک چینی غبارہ پرواز کرتے ہوئے امریکہ کے اوپر پہنچ گیا تھا جے امریکی فضائیہ نے اپنا جبی طیارہ بھیج کر تباہ کر دیا تھا۔

بلنکن نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ حالات ٹھیک ہونے پر وہ چین کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا مقصد چین پر قابو پانا یا اس ملک کو نئی سرد جنگ میں شامل کرنا نہیں ہے۔

ٹیگس