Apr ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

امریکہ نے شام میں اپنے فوجی اڈے پر ہونے والے میزائل حملے میں مزید 11 فوجیوں کو دماغی چوٹیں آنے کا اعتراف کیا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: خطے میں امریکی دہشت گرد افواج کی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے ترجمان نے آج شام کے علاقے دیرالزور میں واشنگٹن کے غیر قانونی اڈے پر حملے کے دوران اس ملک کے 11 جارح فوجیوں کو دماغی چوٹیں آنے کی تصدیق کی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے ترجمان نے مارچ کے آخر میں  شام میں امریکی افواج پر میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں مزید 11 فوجیوں کے برین انجری کا شکار ہونے کا اعتراف کر لیا۔ CNN کے مطابق نئے کیسز سے ان حملوں میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے جبکہ ان حملوں میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک بھی ہوا۔

امریکی محکمۂ جنگ (پینٹاگون) کے ترجمان پیٹرک رائڈر نے 10 اپریل کو واشنگٹن میں یہ بتایا تھا کہ شام پر حملوں میں ایک امریکی کنٹریکٹر کی ہلاکت کے علاوہ 6 امریکی زخمی ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا تھا 6 دیگر افراد کو بھی دماغی چوٹیں آئی ہیں اور یہ لوگ اپنے اڈوں پر زیر علاج ہیں اور انہیں دوسرے طبی مراکز میں منتقل نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تقریبا دو ہفتے قبل مشرقی شام کے صوبہ دیر الزور کے علاقے میں موجود امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔ چند گھنٹے بعد، امریکی وزارت جنگ (پینٹاگون) نے جمعہ کی صبح مشرقی شام کے شہر دیر الزور پر فضائی حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ شام پر یہ فضائی حملے پچھلے حملے میں امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کے جواب میں کیے گئے۔

ٹیگس