Apr ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کا مشترکہ فوجی مشقیں جاری رکھنے کا ارادہ

امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان ، شمالی کوریا کے خلاف مستقل بنیادوں پر فوجی مشقیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں امریکہ ، جنوبی کوریا اور جاپان کے اعلی فوجی عہدیداروں کے مشترکہ اجلاس میں اس چیز کے خلاف جسے انہوں نے شمالی کوریا کو خطرہ قرار دیا ہے، مشترکہ فوجی مشقوں کو مستقل اور منظم طریقے سے انجام دینے کے بارے میں غور کیا۔ 
کہا جارہا ہے کہ تینوں ملکوں کے اعلی فوجی عہدیدارں نے شمالی کوریا کے ایٹمی خطرات سے نمٹنے کی راہوں کے بارے میں بھی ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس ملک کے رہنما کم جونگ اون نے ہفتے کے روز جامد ایندھن سے چلنے والے ایک بیلسٹک میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا ہے۔ 

ٹیگس