Apr ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • سید نصر اللہ کے خطاب سے اسرائیل پر لرزہ طاری.....

عالمی یوم القدس کے موقع پر حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے خطاب کو صیہونی میڈیا میں وسیع پیمانے پر کوریج دیا جا رہا ہے اور اس حکومت کے سابق وزیر جنگ نے اعلان کیا کہ کثیر المحاذ جنگ کو روکنا ناممکن ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ ایویگڈور لیبرمین نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نتن یاہو کی کابینہ پر تنقید کی۔

المیادین کے مطابق، سابق وزیر جنگ ایویگڈور لیبرمین نے عالمی یوم القدس کے موقع پر سید حسن نصر اللہ کے خطاب کا حوالہ دیا اور کہا کہ ہم متعدد محاذوں پر محاذ آرائی کو نہیں روک سکتے اور سید حسن نصر اللہ کے الفاظ بھی اسی جانب اشارہ کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنیامین نتن یاہو کی کابینہ مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتی، یہ کابینہ جس کو جنگ کا انتظام کرنا ہے، اس کے ارکان کے پاس علم، طاقت اور تجربہ نہیں ہے اور وہ حالات کو سنبھال نہیں سکتے۔

لیبرمین نے مقبوضہ علاقوں میں میگیدو چوراہے پر صیہونی مخالف حالیہ کارروائی کے حوالے سے کہا کہ نتن یاہو کا ردعمل کا ظاہر نہ کرنا، میگیدو چوراہے پر حالیہ آپریشن کے حوالے سے سیاسی سطح پر اسرائیل کی پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے اور اس طرح اس نے اسرائیل کی ڈیٹرنس کو تقریباً تباہ کر دیا ہے۔ .

اس صیہونی عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل آج 6 اکتوبر 1973 کی جنگ سے پہلے سے بھی بدتر حالت میں ہے اور مسئلہ یہ ہے کہ اس بحران کو سنبھالنے والا کوئی نہیں ہے۔

صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے مزید کہا کہ دشمن ہر سطر اور ہر لفظ کے ذریعے ہم پر حملے کرتے ہیں اور سب سنتے اور سمجھتے ہیں۔

ٹیگس