صیہونی میڈیا کا اعتراف، سائبر حملوں تباہ ہو چکی ہیں دسیوں سائٹیں
صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں سائبر حملوں میں درجنوں ویب سائٹس کو نقصان پہنچا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: ہیکرز نے حالیہ دنوں میں سائبر حملے کے ذریعے 60 صیہونی ویب سائٹس کو نقصان پہنچایا۔
صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ دنوں سائبر حملوں کے بعد متعدد مشہور صیہونی ویب سائٹس کو ڈاؤن کر دیا گیا۔
المیادین چینل نے اسرائیل ہیوم کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہیکرز نے بتایا ہے کہ انہوں نے دو چھوٹی کمپنیوں کے سرورز اور مقبوضہ فلسطین میں زرعی اراضی کی آبپاشی کی نگرانی کے نظام پر کنٹرول کر لیا اور اس کا فوجی نقشہ بھی حاصل کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران صیہونی حکومت کی تنظیموں پر تقریباً 60 سائبر حملے ہوئے ہیں جن میں متعدد ویب سائٹس کو غیر فعال کرنا، سی سی ٹی وی کیمروں اور آبپاشی کی نگرانی کے نظام میں دراندازی کرنا اور بعض چھوٹی ویب سائٹس کے ڈیٹا بیس کو حاصل کرنا شامل ہیں۔
صیہونی چیک پوائنٹ ویب سائٹ جو سائبر حملوں کی تحقیقات میں مہارت رکھتی ہے، نے بتایا ہے کہ حملوں کا حجم اور ان کے خطرے میں پچھلے برسوں کے حملوں کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے اور بعض صورتوں میں اس سے کہیں زیادہ طاقتور آلات استعمال کیے گئے ہیں۔
دریں اثنا، صیہونی میڈیا نے جمعے کے روز خبر دی تھی کہ اس حکومت کے متعدد بینکوں کی ویب سائٹ اور پوسٹ آفس کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے اور ان میں سے کچھ آف لائن ہیں۔