Apr ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکی دھمکیوں کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا، شمالی کوریا

شمالی کوریا کی وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی بھرپور دفاعی تیاری کا ذکر کرتے ہوئے اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ امریکی دھمکیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

سحر نیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی وزیر خارجہ چوئہ سون ہوئی نے جمعے کے روز کہا ہے کہ جب تک امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے لاحق خطرات ختم نہیں ہوجاتے پیونگ یانگ کے ضروری اقدامات کی تیاری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 
گروپ سات کے وزرائے خارجہ نے جاپان میں اپنے حالیہ اجلاس میں ایک بیان میں جزیرہ نمائے کوریا کو غیر مسلح کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ گروپ سات کے اس بیان پر بھی شمالی کوریا نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور گروپ سات کے ملکوں پر شمالی کوریا کے اندرونی امور میں غیر قانونی مداخلت کرنے کا الزام لگایا۔
انھوں نے کہا کہ گروپ سات کے ملکوں نے اگر شمالی کوریا کے قومی اقتدار اعلی اور قومی مفادات کے منافی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا تو شمالی کوریا کی بھرپور جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے ایٹمی ہونے کو ایک ناقابل انکار حقیقت قرار دیا اور تاکید کی کہ جب تک امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے لاحق خطرات ختم نہیں ہوجاتے پیونگ یانگ کے ضروری اقدامات کی تیاری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ٹیگس