Apr ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کو نیویارک سے کسی اور ملک منتقل کیا جائے: روس کی تجویز

روس کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کو امریکہ کے شہر نیویارک سے باہر کسی اور ملک منتقل کرنے کی تجویز کو ایک اچھا آئیڈیا قرار دیا ہے کہ جس کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہ جو اس وقت نیویارک میں موجود ہیں، سلامتی کونسل کے غیررسمی اجلاس کی سائیڈ لائن پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی اچھا ہو گا اگر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کو نیویارک سے کسی اور جگہ منتقل کر دیا جائے۔

اسی سلسلے میں کریملن ہاؤس کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کو کسی اور ملک منتقل کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے امریکہ کی جانب سے مختلف ملکوں کے سفارتی وفود اور میڈیا ٹیموں کو ویزوں کے اجرا میں مشکلات کھڑی کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے میزبان کی حیثیت سے امریکہ کی جانب سے ویزوں کے اجرا میں مشکلات کھڑی کیے جانے کے مسئلے میں روس اکیلا نہیں ہے۔ دوسرے ملکوں کو بھی ویزوں کے اجرا میں ایسی مشکلات کا سامنا ہے اور انھیں بھی امریکہ سے ایسی ہی شکایات ہیں۔

ٹیگس