Apr ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران جنوبی کوریا میں منجمد شدہ اپنے اثاثے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے: امریکہ

امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ایران جنوبی کوریا کے بینکوں میں منجمد اپنے سات ارب ڈالر کے اثاثوں کو انسان دوستانہ اشیاء کی خریداری کے مقصد سے استعمال کر سکتا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: تسنیم نیوز نے وائس آف امریکا کی فارسی سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کونسل کے ایک ترجمان نے جنوبی کوریا کے بینکوں میں منجمد ایران کے سات ارب ڈالر کے اثاثے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے اس اساسے کو انسان دوستانہ اشیاء کی خریداری کے لئے استعمال کر سکتا ہے۔

امریکہ کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا کہ جب جنوبی کوریا کے صدر امریکی ایوان صدر وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کا مذکورہ اثاثہ ایک ایسے محدود شدہ اکاؤٹ میں رکھا گیا ہے جس تک انسان دوستانہ تجارت کے مقصد سے رسائی ممکن ہے۔

اس سے قبل امریکی نیوز ایجنسی ان بی سی نے باخبر ذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹ دی تھی کہ فریقین قیدیوں کے تبادلے اور جنوبی کوریا میں تہران کے منجمد شدہ اثاثوں کی بحالی کی قرارداد کے مسودے کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔

ٹیگس