Apr ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • امریکہ، مزید دو لوگ گن کلچر کے بھینٹ چڑھ گئے

امریکہ کے شہر سیاٹل میں ہونے والی فائرنگ میں دو لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا:رپورٹ کے مطابق، سیاٹل کے کیپیٹل ہل علاقے میں گولیوں کی زد میں آکر تین افراد بری طرح زخمی ہوئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس کے جائے حادثہ پر پہنچنے سے قبل ہی ان میں سے ایک شخص ہلاک ہوچکا تھا۔
امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے دوسرے شخص نے ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ دیا اور تیسرے شخص کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔ 
یاد رہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں امریکہ میں ہتھیاروں سے قتل کی شرح حیران کن حد تک زیادہ ہے۔ جبکہ امریکہ کی آبادی دنیا کی پانچ فیصد آبادی پر مشتمل ہے لیکن فائرنگ سے قتل کے اکتیس فیصد واقعات اس ملک میں رونما ہوتے ہیں۔

ٹیگس