Apr ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • یوکرین کی جنگ میں تباہ ہوتا جرمنی!

جرمنی کی فوج کی اس وقت پوزیشن اچھی نہيں ہے لیکن وہ پھر بھی یوکرین کی فوجی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: جرمن وزیر دفاع نے بتایا ہے کہ یوکرین کو 2023 میں 100 سے زیادہ پرانے لیپرڈ-1 ٹینک فراہم کئے جائیں گے۔

جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریس نے جمعے کو کیف کے اچانک دورے کے دوران اعلان کیا کہ یوکرین کو جرمنی اور دو دیگر یورپی ممالک سے 100 سے زائد پرانے لیپرڈ-1 جنگی ٹینکوں کی کھیپ موصول ہونے جا رہی ہے۔

نیوز سائٹ یو اے وائر کے مطابق، جرمنی کے وزیر دفاع کی طرف سے اس پروگرام کا اعلان ہوتے ہی، ہالینڈ اور ڈنمارک کی وزارت دفاع کے ساتھ جرمنی کی وزارت دفاع کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ ٹینک ان تینوں ممالک کی طرف سے یوکرین کو بھیجے جانے والے ہیں۔

یوکرین کے وزیر دفاع کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق، 100 ٹینکوں میں سے 20 سے 25 ٹینک اس موسم گرما تک اور 80 اس سال کے آخر تک بھیجے جا سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تقریبا 100 سے زائد فوجی ساز و سامان اور آلات 2024 تک یوکرین بھیجے جائیں گے۔

جرمنی، ہالینڈ اور ڈنمارک کی وزارت دفاع کے مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ ممالک یوکرین کو لیپرڈ-1 ٹینک کے ساتھ کام کرنے کی ٹریننگ بھی دیں کے۔

ٹیگس