وارسا میں اسکول پر قبضے پر روس کا ردعمل
روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے پولینڈ میں روسی سفارت خانے کے اسکول کی عمارت پر قبضہ کئے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے روس کی جانب سے منہ توڑ جواب دیئے جانے کی سخت دھمکی دی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا:روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے ایک ٹی وی پروگرام میں اس سلسلے میں کئے جانے والے ایک سوال کے جواب میں خبردار کیا ہے کا روس کا جواب بیحد سخت ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ پولینڈ کے خلاف جوابی اقدامات پر روس غور کر رہا ہے۔
ماریا زاخارووا نے پولینڈ کے اقدام کو سفارتی تعلقات سے متعلق سن اکسٹھ کے ویانا کنوینشن کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور اس اقدام کو پولینڈ میں روسی اموال پر جارحیت سے تعبیر کیا۔
پولینڈ نے ہفتے کو وارسا میں روسی سفارت خانے سے متعلق اسکول پر قبضہ کر لیا اور اسے خالی کروا لیا۔
اپنے اس اقدام پر پولینڈ کی وزارت خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ وارسا میں روسی سفارت خانے سے متعلق روس کے اسکول کی عمارت حکومت پولینڈ سے متعلق ہے۔