May ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • کیا ایران کے ہاتھ میں آ گئی ہے اسرائیل کی کمزوری؟

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم ایران کو ہمارا دم گھونٹنے کی اجازت نہيں دیں گے۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سیکورٹی بڑھانے کے لیے ایک نئے منصوبے کے نفاذ کا ارادہ رکھتے ہیں، دعویٰ کیا کہ یہ حکومت ایران کو اپنا دم گھونٹنے نہیں دے گی۔

صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے اس حکومت کی وزرائے کونسل کے اجلاس میں اپنے ایران مخالف بیانات کو دہرایا۔

صیہونی اخبار معاریو کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ ہم ایران کو چاروں طرف سے دہشت گردی کے ذریعے ہمارا دم گھونٹنے نہیں دیں گے، ہم ان کی جارحیت کے خلاف اور خطے میں اس ملک کی شاخوں اور ہتھیاروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حکومت "نیشنل گارڈ" نام سے ایک گروپ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کا کام عرب علاقوں میں آباد کاروں کی حفاظت کرنا ہوگا۔

یہ بیانات مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں شہادت پسندانہ کارروائیوں میں اضافے کے بعد دیئے گئے۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گزشتہ مہینوں میں درجنوں شہادت پسندانہ کارروائیاں انجام دی گئيں۔

ٹیگس