May ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • امریکہ؛ گرد اٹھی، گاڑیاں ٹکرائیں، متعدد ہلاک

امریکی ریاست الینوائے میں گرد آلود طوفان سے کم از کم چھے افراد کے ہلاک اور نوے گاڑیوں کے تباہ ہونے کی خبر ہے۔

سحر نیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق الینوائے اسٹیٹ پولس نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ گرد الود طوفان اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے ہائی وے پر گاڑیاں آپس میں ٹکرا کر ایک ڈھیر کی شکل اختیار کرنے لگیں جس سے چھ افراد کی موت ہو گئی اور نوے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ کم از کم تیس مال بردار گاڑیاں اور تقریبا چالیس سے ساٹھ مسافر گاڑیاں آپس میں ٹکرائی ہيں۔رپورٹ کے مطابق بعض گاڑیوں میں ٹکرانے کے بعد آگ بھی لگ گئی۔

پولیس نے طوفان کے باعث ہائی وے کے ارد گرد کھیتوں سے شدید دھول اڑنے کو گاڑیوں کے ٹکرانے کی وجہ قرار دیا ہے جس کے باعث حد بصارت صفر ہو گئی تھی۔

پریس ریلیز کے مطابق دو سے اسی سال کے درمیان کے دسیوں شہری معمولی یا شدید طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ٹیگس