May ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • ڈرون حملہ، صدر پوتین کو  مارنے کی ناکام کوشش تھی: روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ نے روس کے صدارتی محل پر کئے گئے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے روس کے صدارتی محل پر کئے گئے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو روسی صدارتی محل پر ڈرون حملے کا جواب دے گا۔

روس کے صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کیف پر روسی صدر کو ڈرون کے ذریعے ہلاک کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے تاہم یوکرین کے حکام نے اس الزام کو مسترد کیا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز روس کے صدارتی دفتر کی جانب سے اس ملک کے صدر ولادیمیر پوتین کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، تاہم اس خبر کے فوراً بعد ہی انہوں نے ڈرون طیارے کو سیکورٹی فورسز کے توسط سے تباہ کرنے کی اطلاع بھی دی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ روسی حکام کے مطابق، اس حملے میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے اور ولادیمیر پوتین بھی محل میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے ہیں۔

ٹیگس