May ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • چین کا جوابی اقدام، کینیڈین سفارتکار کو نکال باہر کیا

چین اور کینیڈا ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے اور دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات خراب ہو گئے۔

سحر نیوز/دنیا: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے اپنے شہر شنگھائی سے کینیڈا کے قونصل خانے کی ایک سفارت کار کے ملک بدری کا حکم دیدیا۔

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کے غیر اخلاقی اقدام کے ردعمل میں شنگھائی میں کینیڈا کی قونصلر جینیفر لن لالونڈے کو 13 مئی تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

چین کا یہ فیصلہ کینیڈا کی جانب سے گزشتہ روز ہانگ کانگ کے رکن اسمبلی کو دھمکانے کی کوشش پر ایک چینی سفارت کار کو ملک بدر کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

چین اور کینیڈا کے درمیان برسوں سے کشیدگی جاری ہے تاہم دونوں ممالک کی جانب سے سفارت کاروں کی ملک بدری نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے ہمارے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔

ٹیگس