May ۱۳, ۲۰۲۳ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کے 2 لاکھ 37 ہزار سرکاری ملازمین کا ڈیٹا ہیک ہوگیا

ہیکروں نے امریکہ کے 2 لاکھ 37 ہزار سرکاری ملازمین کا ڈیٹا ہیک کر لیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ کےایک لاکھ 14 ہزار حاضر سروس ملازمین اور اسی طرح ایک لاکھ 23 ہزار ریٹائرڈ ملازمین یعنی مجموعی طور پر 2 لاکھ 37 ہزار حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے ذاتی ڈیٹا کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ڈپارٹمنٹ نے ملازمین کا ڈیٹا ہیک ہونے سے متعلق کانگریس کو خط لکھ دیا۔

امریکی ٹرانسپورٹیشن حکام نے غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ یہ بات اب تک واضح نہیں ہوسکی ہے کہ ملازمین کا ڈیٹا کسی مجرمانہ سرگرمی میں استعمال کیا گیا ہے یا نہیں ۔ ہیکر نے سرکاری ملازمین کے مالی معاملات سے متعلق سیکشن کو نشانہ بنایا ۔ ہیک کرنے والے کی تلاش جاری ہے۔

ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ڈپارٹمنٹ کے سسٹم تک رسائی کو منجمد کر دیا گیا ہے۔ سسٹم کو محفوظ بنانے کے بعد ملازمین کے لیے سسٹم کو کھول دیا جائے گا۔

ٹیگس