May ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • مغربی کینیڈا کے پارک میں آگ

کینیڈا کے حکام نے مغربی کینیڈا میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے ساتھ ہی البرٹا پارکوں کو پورے ہفتے کے لئے بند رکھے جانے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: مئی کے شروع میں البرٹا صوبے میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا تھا اور مدد کی درخواست کی گئی تھی ۔ اب تک آٹھ سو ایکڑ زرعی اراضی جل کے خاکستر ہو چکی ہے جبکہ ابھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے ۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق صوبے برتش کولمبیا کی صورت حال بھی ابتر بنی ہوئی ہے اور لوگوں سے علاقے سے چلے جانے کو کہا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ محکمے کے ایک اہلکار نے نصف آتشزدگی کو انسانی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جنگلات میں لگی آگ کی صورت حال نہایت ابتر بنی ہوئی ہے جبکہ امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

ہنگامی حادثات کی تنظیم کے ایک اور اہلکار کا کہنا ہے کہ البرٹا میں آتشزدگی کا واقعہ ایسی حالت میں بے قابو ہوتا جا رہا ہے کہ کینیڈا میں اس وقت گرمی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے البتہ اس علاقے سے دس ہزار سے زائد لوگوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اس علاقے میں بڑھتی گرمی کے ساتھ آتشزدگی کے واقعات پیش آئے ہیں۔

ٹیگس