حزب اللہ کے ڈرون اور ایرانی میزائلوں کی خبر دینے والے غبارے کی ہوا نکل گئی!
صیہونی حکومت کے چینل-7 نے صیہونی حکومت کے دفاعی ڈھانچے میں ایک نئے اسکینڈل کا انکشاف کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: عبرانی زبان کے اس چینل نے انکشاف کیا ہے کہ تیز رفتار وارننگ سسٹم جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ شمالی مقبوضہ فلسطین سے حزب اللہ اور ایرانی ڈرونز کی آمد کے بارے میں متعلقہ اداروں کو مطلع کرے گا، پچھلی سردیوں سے خراب پڑا ہے کسی نے اسے دوبارہ شروع کرنے کا سوچا تک نہیں ہے ۔
اس عبرانی میڈیا نے بدھ کی شام شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ "تل شمعیم" کا مشاہدہ اور نگرانی کرنے والا غبارہ، جسے شمالی مقبوضہ فلسطین کے آسمان میں پرواز کرنے والی اشیاء کے ذریعے تعینات کیا جانا تھا جس کا کام مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود میں داخل ہونے والی چیزوں کی نگرانی کرنا اور پھر متعلقہ افراد کو اس کی اطلاع دینا تھا، گزشتہ موسم سرما کے طوفان کے بعد سے تباہ ہو گیا ہے اور اس کے دوبارہ جلد شروع ہونے کی کوئی امید نہیں ہے۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بدھ کی شام کو نشر ہونے والے شام کے خبر کے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی ڈرون اور کروز میزائلوں کی آمد کی اطلاع دینے والا نظام کافی عرصے سے ناکارہ ہے اور خراب ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ تل شمعیم نامی یہ نیا اور منفرد نظام اسرائیل کی وزارت جنگ نے ڈیڑھ سال قبل شمالی مقبوضہ فلسطین کے آسمانوں میں ایرانی ڈرونز اور کروز میزائلوں کی ممکنہ نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور خبردار کرنے کے لیے تعینات کیا تھا۔