May ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
  • یوکرین کے 20 ڈرون مار گرادیئے: روس

روس نے یوکرین کے بیس ڈرون طیارے مار گرا دیئے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ان ڈرون طیاروں کو گذشتہ روز خارکیف، لوہانسک، جمہوریہ دونیسک، خرسون اور زاپوریژیا میں نشانہ بنایا کر تباہ کیا گیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق، روس کے فضائی دفاعی سسٹموں کے ذریعے یوکرین کے دس ہمارس میزائل، ایک گروم دو، ٹیکٹیکل میزائل اور ایک دور مار اسٹارم شیڈو میزائل کو تباہ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ یوکرینی فوج کے ہتھیاروں کے ایک گودام کو بھی میزائل حملے کے ذریعے تباہ کیا گیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین میں فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک یوکرین کے چار سو تیس جیٹ فائٹر، دو سو پینتیس ہیلی کاپٹر، چار ہزار تین سو سے زیادہ ڈرون طیارے، چار سو تیس کے قریب اینٹی میزائل دفاعی سسٹموں، نو ہزار تین سو ٹینک اور بکتربند گاڑیاں، گیارہ سو میزائل لانچر، پانچ ہزار کے قریب راکٹ لانچر اور ساڑھے دس ہزار فوجی گاڑیاں تباہ ہو چکی ہیں۔

ٹیگس