May ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • ڈی ڈالرائزیشن کو روکنا ناممکن: امریکی تحقیقاتی مرکز کا اعلان

ایک امریکی تحقیقاتی مرکز نے واضح کردیا ہے کہ دنیا بھر سے ڈالر سے پاک معیشت کی تحریک کو ختم کرنا ناممکن ہوگیا۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکہ کے رسپانسیبل اسٹیٹ کرافٹ اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کے جنوبی ممالک میں ڈی ڈالرائیزیشن کی رفتار تیز ہوتی جا رہی ہے۔ اس تحقیقاتی مرکز کی رپورٹ میں آیا ہے کہ سن دو ہزار گیارہ میں عالمی کرنسیوں کے ذخیرے میں ڈالر کا حصہ تہتّر فیصد تھا جو سن دو ہزار تیئس میں گھٹ کر اٹھاون فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ اس ریسرچ سینٹر کی رپورٹ میں آیا ہے کہ اب یہ سلسلہ واپس نہیں پلٹے گا۔ 

یاد رہے کہ جب جو بائیڈن نے یوکرین کی جنگ کے بہانے، ماسکو پر وسیع پابندیوں کا اعلان کیا تب سے دنیا بھر میں ڈالر سے پاک اقتصاد کی رفتار میں شدت آنے لگی۔ 

رواں سال اپریل کے مہینے میں امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلن بھی یہ بات کہنے پر مجبور ہوگئیں کہ واشنگٹن کی اپنے دشمنوں پر پابندیاں عائد کرنے کی پالیسی کے نتیجے میں ڈالر کی پوزیشن کمزور ہوتی جا رہی ہے۔

ٹیگس