May ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • جاپان کی دھمکی کے باوجود، سیٹلائٹ خلا میں بھیج کر رہیں گے: شمالی کوریا

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جاپان کی دھمکیوں کے برخلاف، امریکہ کے اقدامات پر نگرانی کے لئے فوجی سیٹ لائٹ بھیج کر رہیں گے۔

سحر نیوز/ دنیا: شمالی کوریا کی لیبر پارٹی کے نائب صدر ری پیونگ چول نے کہا ہے کہ جون کے مہینے میں اس ملک کا فوجی سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پیونگ یانگ کی دفاعی حکمت عملی کے تحت انجام دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سیٹلائٹ کے ذریعے امریکہ کی فوجی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی ۔ ری پیونگ چول نے کہا کہ موجودہ اور درپیش خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے، وسیع اور عملی دفاعی پالیسیاں اپنائی جائیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ جاپان کے ایک فوجی عہدے دار نے پیر کے روز کہا تھا کہ شمالی کوریا نے ٹوکیو کو اطلاع دی ہے کہ اکتیس مئی سے لیکر گیارہ جون کے بیچ خلا میں سیٹلائٹ روانہ کرے گا ۔ جاپان کی جانب سے اس سیٹلائٹ کیریئر کو مار گرائے جانے کے انتباہ کے باوجود پیونگ یانگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس فوجی سیٹلائٹ کو خلا میں روانہ کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

ٹیگس