امریکہ نے یوکرین کو اب تک کتنی امداد دی
Jun ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
امریکہ نے اب تک کیف کو اربوں ڈالر فوجی امداد فراہم کی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکی وزارت جنگ پینٹاگون سے جاری ہونے والے بیان میں آیا ہے کہ دونباس میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے وقت سے اب تک یوکرین کو اڑتیس ارب ڈالر فراہم کئے جا چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ واشنگٹن نے یوکرین کو براہ راست کوئی جیٹ فائٹر فراہم نہیں کیا ہے لیکن ایف سولہ خریدنے والے ممالک کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ جتنی تعداد میں چاہیں کیف کو اس نوعیت کے جنگی طیارے فراہم کریں۔
پینٹاگون نے یہ بھی کہا ہے کہ یوکرین کو تیس کروڑ ڈالر پر مشتمل فوجی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ مغربی حکام نے کیف کو ہتھیار فراہم کرکے، یوکرین کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔