Jun ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • برطانیہ: عوام کی جیب ٹھنڈی، ہڑتال کا بازار گرم

برطانیہ کے محکمہ ریلوے کے کارکنوں نے ہڑتال کردی

سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کے محکمہ ریلوے کے کارکنوں نے بڑھتی مہنگائی، تنخواہوں میں کمی اور کام کے غیرمعیاری ماحول کے پیش نظر آج بروز جمعہ نیز ہفتے کے روز ہڑتال کا اعلان کردیا ہے جس کے نتیجے میں ٹرینوں سے سفر کا سلسلہ مختلف راستوں پر آج اور کل مکمل طور پر بند اور بعض علاقوں میں انتہائی محدود پیمانے پر انجام پائے گا۔ 

محکمہ ریلوے کے کارکنوں کی یونین کے سربراہ مک لنچ نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت تنخواہیں بڑھانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے لہذا ہڑتال جاری رہ سکتی ہے۔ 

دوسری جانب برطانوی ٹیچروں کی قومی یونین نے بھی اعلان کیا ہے کہ جون کے وسط تک اگر وزارت تعلیم کے ساتھ سمجھوتہ نہ ہوسکا تو جولائی میں ہڑتال کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ 

اس سے قبل برطانوی ڈاکٹروں کے یونین نے بھی کام کے حالات اور معاوضے میں کمی کی وجہ سے چودہ سے سترہ جون تک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس