Jun ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
  • یوکرین کے آسمان سے ترک ڈرون غائب!

بزنس انسائیڈر کے مطابق کیف اپنے فلیگ شپ TB2  ڈرونز کا تقریباً پورا بیڑا کھو چکا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: پینٹاگون سے متعلق ایک تھنک ٹینک کے تجزیہ کار نے امریکی نیوز ویب سائٹ بزنس انسائیڈر کو بتایا کہ ترکی کے ’فلیگ شپ‘ ڈرونز کو حیرت انگیز ہتھیاروں کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے اور کیف حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ڈرون طیارے یوکرین کو دیئے جائیں گے تاکہ روس کے خلاف بالا دستی قائم رہے لیکن ایک سال بعد بھی یہ اہم یونٹ میدان جنگ سے بہت دور ہے اور حملے کے مشن کے بجائے جاسوسی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

رشا ٹوڈے کے مطابق، یوکرین نے درجنوں "بیرقدار ٹی بی-2 حملہ آور ڈرون خریدے اور فروری 2022 میں روس کے ساتھ تنازع شروع ہونے سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دونباس کے علاقے پر حملہ کرنے کے لیے کم از کم ایک بار ان کا استعمال کیا۔

ترکی کی سرکاری غیرجانبداری کے باوجود، کیف کا دعویٰ ہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے گزشتہ ایک سال میں ترکی کے ڈرونز کی غیر متعینہ تعداد موصول ہوئی ہے۔

یوکرین میں جنگ کے پہلے مہینوں میں، کیف نے باقاعدگی سے اس قسم کے ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے کامیاب حملوں کا دعویٰ کیا۔ یوکرین کے پائلٹوں نے فارن پالیسی کو بتایا کہ جولائی تک، تاہم، نان ڈرون عملی طور پر بیکار ہو چکے تھے، اور کیف نے انہیں "نادر خصوصی آپریشنز" کے لیے رکھا۔

ٹیگس