Jun ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ: گریجویشن کی تقریب میں فائرنگ سے12 افراد ہلاک و زخمی

امریکی ریاست ورجینیا کے ہائی سکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں دوافراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/ دنیا : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ورجینیا کی دولت مشترکہ یونیورسٹی کے قریب ہائی سکول کی گریجویشن تقریب میں فائرنگ سے ایک اٹھارہ سالہ طالبعلم سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ دس زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، پولیس کا بتانا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ، جبکہ ایک  مشتبہ ملزم کو رپورٹس کے مطابق پولیس نے 2 افراد کوگرفتار کرلیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز سن کر علاقے میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔

پولیس کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ، واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے  تفتیش کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ میں گن کلچر کے سبب ہر سال ہزاروں لوگ لقمۂ اجل بن جاتے ہیں جبکہ ہزاروں کو گہرے زخم اٹھانا پڑتے ہیں۔

 

ٹیگس