Jun ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • اسرائیلی آبادکاروں میں بڑھتی افسردگی سے میڈیا بھی پریشان

صیہونی میڈیا نے اسرائیلی آباد کاروں میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور افسردگی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی میڈیا نے اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے ذہنی دباؤ اور اینٹی اینزائٹی ادویات کے استعمال میں تیزی سے اضافے کی خبر دی ہے۔

اسرائیلی ویب سائٹ I 24 نے اس بات پر زور دیا کہ کشیدہ جغرافیائی سیاسی صورتحال، اسرائیل کے سیاسی اور اقتصادی مستقبل کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے حالیہ برسوں میں اسرائیلیوں میں اینٹی ڈپریسنٹس اور اینٹی اینزائٹی ادویات کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

بعض اسرائیلی ماہرین صحت کے مطابق، ہر تین میں سے ایک اسرائیلی، جن میں زیادہ تر خواتین ہیں، باقاعدگی سے گھبراہٹ کا شکار ہیں اور یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

حال ہی میں صیہونی میڈیا نے فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں شدت کی وجہ سے ان اسرائیلی آباد کاروں کی تعداد میں نمایاں اضافے کی اطلاع دی ہے جنہیں نفسیاتی علاج کی ضرورت ہے۔

صیہونی اخبار یدیعود احارنوت نے بھی لکھا ہے کہ نفسیاتی علاج کے خواہشمند اسرائیلی درخواست گزاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس