آخرکار ٹرمپ کو بولٹن نے مشورہ دے ہی دیا
امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات کے حوالے سے نئے الزامات کے بعد 2024 کے انتخابات سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے اپنے ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خفیہ دستاویزات کی ذخیرہ اندوزی سے متعلق نئے الزامات کے بعد 2024 کے انتخابات سے دستبردار ہونے کو کہا ہے۔
ایک ٹویٹ میں بولٹن نے کہا کہ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ الزامات میں اضافہ ہوا ہے اور اگر وہ درست طریقے سے ملکی مفادات کو ترجیح دینے پر یقین رکھتے ہیں تو انہیں اس پر حملہ کرنے کے بجائے قانون کے کردار کی حمایت کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 2024 کے انتخابات سے جلد دستبردار ہونا چاہیے۔ ان کے خلاف مجرمانہ الزامات بڑھ رہے ہیں، اگر ٹرمپ واقعی بنیادی امریکی پالیسیوں پر یقین رکھتے ہیں تو وہ مسلسل قانون کی دھجیاں اڑانے کے بجائے ان کی حمایت کریں گے، الیکشن چھوڑ دیں!
بولٹن، جو تقریباً ایک سال تک ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر رہے اور جارج بش کے دور میں اقوام متحدہ میں واشنگٹن کے سفیر رہے، پہلے بھی اپنے سابق صدر پر تنقید کر چکے ہیں اور حال ہی میں سی این این کو انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ نے ملک اور ریپبلکن پارٹی یو بہت نقصان پہنچایا ہے۔