روس کے خلاف جنگ میں نیٹو اور یوکرین کو مایوسی ہوئی: امریکہ کےاعلی فوجی عہدیدار
Aug ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
امریکہ کے ایک اعلی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ نیٹو کو امید تھی کہ یوکرین روس کے خلاف اپنے جوابی حملوں میں بڑا الٹ پھیر کردے گا لیکن نیٹو کو مایوسی ہوئی۔
سحرنیوز/دنیا: امریکہ کے اعلی فوجی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ روس کے خلاف یوکرین کے جوابی حملوں میں ناکامی، کیف اور اس کے اتحادیوں کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے جانے کا باعث بنی ہے۔
امریکہ کے اس فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ جب نیٹو جنگ کے طولانی ہوجانے کے بارے میں غور کرے اور بحران یوکرین کے پر امن حل کا جائزہ لے۔
درایں اثنا امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے دور حکومت کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ جنگ یوکرین کے بارے میں امریکہ کے موجودہ صدر جو بائیڈن کی پالیسی، صرف کیف کی شکست کو تاخیر میں ڈال سکتی ہے۔