Jun ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran

برطانوی بادشاہ چارلز کی سالگرہ کی خصوصی تقریبات کے پیش نظر ریہرسل کرتے برطانیہ کے شاہی گارڈز کے کئی اہلکار گرمی کی شدت کے باعث زمین پر گر پڑے۔

سحر نیوز/دنیا: ہر سال برطانوی بادشاہ کی سالگرہ کے موقع پر وسیع پیمانے پر خصوصی تقریبات اپنے خاص اور شاہانہ آداب و رسوم کے ساتھ منعقد ہوتی ہیں جس کی تیاریاں ہفتوں قبل شروع کر دی جاتی ہیں۔

کچھ ایسا ہی اس سال بھی ہورہا ہے جس کے تحت تیاریاں بڑے زور و شور سے کی جا رہی ہیں۔ تیاریوں میں برطانوی شہنشاہیت کے خصوصی گارڈز 1400 کی تعداد میں شریک ہیں جو سالگرہ کے موقع پر اپنے ملک کے بادشاہ کو سلامی دیں گے۔ اس عمل کے لئے کئی دن پہلے ہی انکی ریہرسل شروع کر دی گئی ہے جس کی ویڈیوز منظر عام پر آنے لگی ہیں۔

ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریہرسل کے دوران کچھ گارڈز موسم کی حرارت کو برداشت نہ کر سکے اور وہ زمین پر گر گئے۔ رپورٹ کے مطابق علاقے کا درجۂ حرارت زیادہ نہیں تھا اور 28 سے 30 ڈگری ہی رکارڈ کیا گیا تاہم موسم کی اتنی ہی حرارت، عجیب و غریب رسومات کے جال میں الجھے برطانوی شاہی نظام کے گارڈز کے لئے ناقابل برداشت ہو گئی اور وہ زمین پر گر پڑے۔

یہ اتفاق کوئی پہلا اتفاق نہیں ہے، ماضی میں بھی برطانوی دربارِ شہنشاہی کے متعدد گارڈز سرکاری تقریبات کے دوران بارہا بے ہوش ہو کر زمین پر گر چکے ہیں۔

 

ٹیگس