Jun ۱۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی کی فیڈرل عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔

سحر نیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالتی کارروائی کے دوران ڈپٹی مارشلز نے سابق صدر کو گرفتار کیا اور ان کے فنگر پرنٹس لیے۔

یہ گرفتاری خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال کیس کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ چند روز قبل ان پر دوسری بار فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ اطلاعات ہیں کہ ٹرمپ کے مشیر اور قریبی ساتھی والٹ نوٹا کو بھی گرفتار کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے سڑکوں پر نکل جانے کی اپیل کی جس کے بعد ان کے حامیوں نے انکی گرفتاری کے خلاف میامی عدالت کے سامنے احتجاج کیا۔ حالات کو دیکھتے ہوئے میامی پولیس نے شہر میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا ہے۔

ٹرمپ کا خیال ہے کہ انہیں سزا دینے کی کوشش الیکشن میں مداخلت ہے۔ عدالت جانے سے قبل ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں گزشتہ دن کو ملک کی تاریخ کا ایک المناک دن قرار دیا اور کہا ہماری قوم تنزلی کی طرف جا رہی ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کی تاریخ میں اہم موڑ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوہزار چوبیس کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے ایک مضبوط امیدور سمجھے جا رہے ہیں۔

ٹیگس