جاپان کی فوجی فائرنگ رینج میں فائرنگ، دو فوجی ہلاک، حملہ آور گرفتار
Jun ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۳ Asia/Tehran
جاپان میں ایک فوجی فائرنگ رینج میں ایک رنگروٹ نے پریکٹس کے دوران فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کر دیا۔
سحرنیوز/دنیا: یورو نیوز کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی فوج نے اپنی ایک فائرنگ رینج میں فائرنگ اور اس کے نیتجے میں دو افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
مقامی پولیس ذرائع کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور رنگروٹ گرفتار کر لیا گیا ہے، حملہ آور جاپانی فوجی میں شمولیت کا امیدوار تھا اور اس کی عمر 18 سال بتائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ جاپان میں اسلحہ برداری سے متعلق سخت قوانین کے باعث فائرنگ اور گرم ہتھیاروں کے استعمال کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن اس کے باوجود گزشتہ برس ہونے والے چند حملوں نے جاپان کو سرخیوں میں رکھا جن میں سے اہم ترین حملہ جاپانی وزیر اعظم شینزوآبہ پر سال 2022 میں ایک دستی ہتھیار سے حملہ شامل ہے جس میں وہ ہلاک ہو گئے تھے۔