Jun ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • اسرائیل میں خوف و ہراس کا ماحول، یہ اسرائیل کے تابوت پر آخری کیل تو نہیں؟

صیہونی میڈیا نے ویسٹ بینک کے حالات کو بہت ہی خطرناک اور دھماکہ خیز قرار دیا ہے اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت خاص طور پر مسلح مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی، تل ابیب کی تشویش کا سبب بن گئی ہیں۔ اس موضوع کی وجہ سے اسرائیلی فوج اس علاقے پر بڑا حملہ کر سکتی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: اسرائیل کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ برسوں کی بہ نسبت، حالیہ برس میں ویسٹ بینک کے شمالی علاقوں پر وسیع حملے کئے ہیں اور اس نے اس علاقے پر اپنی توجہ مرکوز کر رکھی ہیں۔

ویسٹ بینک میں اسرائیلی فوج کے اقدامات اور حملوں کی وجہ سے مستقبل قریب میں اسرائیلی فوج اس علاقے پر بڑا حملہ کر سکتی ہے۔

اسرائیل نے اپنے سیکورٹی اور فوجی ادارے کی مدد سے اسرائیلی فوجیاور صیہونی کالونیوں کے آبادکاروں کے مقابلے میں فلسطینی عوام کے مزاحمتی کارروائیوں کی سرکوبی کی کوشش کی اور اس کا مقصد ہے کہ وہ ویسٹ بینک کے شہروں میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کو ٹارگٹ کرے۔

اسرائیلی ویب سائٹ  اسرائیل-24 نے بتایا کہ 2023 کی شروعات سے ویسٹ بینک اور غور الاردن میں فائرنگ کے واقعے میں 7 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور اسرائیلی فوجیوں اور اسرائیلی بستیوں کے آبادکاروں کی گاڑیوںپر فائرنگ کے چار واقعے انجام پائے۔

ٹیگس