Jun ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • یورپی یونین امریکہ سے وابستہ نہیں ہونے پر میکرون کی تاکید

فرانس کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ یورپی یونین امریکہ سے وابستگی کے بغیر آزادانہ طور پر عمل کرے۔

سحرنیوز/دنیا: سی این این کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے یورپی یونین کی آزادی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ بات کوئی نہیں جانتا کہ کہ دنیا میں کیا ہوسکتا ہے لیکن اگر آپ کسی قوم سے وابستہ ہوئے تو خطرناک اور پیچیدہ مرحلے میں پہنچ سکتے ہیں۔
امانوئل میکرون نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ یورپ کسی مصیبت میں گرفتار ہو۔
یورپی یونین کے ایک رکن ملک کی حیثیت سے  اس سے قبل فرانسیسی صدر نے کہا کہ فرانس چاہتا ہے کہ یورپ اپنا فیصلہ آزادانہ طور پر خود کرے اور کسی سے وابستہ نہ رہے۔
اس سے قبل فرانسیسی صدر نے امریکی فیصلوں اور تائیوان کے مسئلے پر بیجنگ واشنگٹن کے درمیان بڑھتی ہوئی رسہ کشی کے موقع امریکی فیصلے سے یورپ کو ملنے والی آزادی کی ضرورت پر زوردیا تھا۔

ٹیگس