Jun ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست میشیگن میں فائرنگ

امریکی ریاست میشیگن میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

سحر نیوز/ دنیا:ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ساگیناو کے علاقے میں پیش آیا جس میں ایک انیس سالہ جوان لڑکا اور اکیاون سالہ ایک عورت ہلاک اور ایک تیرہ سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔

دنیا کی تقریبا پانچ فیصد آبادی کے حامل ملک امریکہ میں اکتیس فیصد  اسلحہ موجود ہے جبکہ امریکہ میں اسلحے کے استعمال کے نتیجے میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ 

 امریکہ میں ہر سو افراد کے پاس ایک سو بیس ہتھیار موجود ہیں۔

اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ اگرچہ امریکہ دنیا کی آبادی کا تقریباً پانچ فیصد ہے لیکن دنیا میں ہتھیاروں سے اجتماعی قتل کے مرتکب افراد میں سے تقریباً اکتیس فیصد کا تعلق امریکہ سے ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں گن کلچر عام ہے اور وہاں آئے دن فائرنگ کے واقعات میں لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں۔امریکہ میں اسلحے کی مضبوط لابی ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے کا قانون بنانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ٹیگس