Jul ۰۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • روسی صدر نے قرآن مجید کو سینے سے لگا لیا (ویڈیو)

روسی صدر نے جمہوریہ داغستان کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے ایک مسجد کا دورہ بھی کیا اور وہاں انہوں نے مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

سحر نیوز/دنیا: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے سویڈن میں حکومت کی اجازت پر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کی بےحرمتی کے بعد داغستان میں ایک مسجد کا دورہ کیا اور قرآن پاک کو سینے سے لگائے رکھا۔ جمہوریہ داغستان (Republic of Dagestan) روس کی ایک وفاقی جمہوریہ ہے۔ اس کا دار الحکومت مخاچ قلعہ ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتین نے قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس میں قرآن پاک کی بےحرمتی جرم ہے اگر اس طرح کا اقدام روس میں سرزد ہوتا تو سزا دی جاتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس میں بعض دیگر ممالک کے برخلاف قرآن پاک کی توہین قانونی جرم ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ولادیمیر پوتین نے سویڈن میں پیش آئے واقعے کے اگلے دن یہ دورہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران، پاکستان، ترکیہ، مراکش، اردن اور متحدہ عرب امارات، کویت، عراق اور لبنان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

ٹیگس