Jun ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • صدر بائیڈن وینٹی لیٹر کا استعمال کرتے ہیں

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن اپنی نیند کے لئے وینٹی لیٹر کا استعمال کرتے ہیں۔

سحرنیوز/ دنیا: وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے حال ہی میں ’سلیپ ایپنیا‘ یا نیند کی حالت میں سانس رکنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ’ہمیشہ مثبت ایئر فلو پریشر‘ ڈیوائس کا استعمال شروع کیا ہے۔

مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح امریکی صدر جو بائیڈن کے چہرے پر سرخ ماسک کے نشانات کے ساتھ تصاویر کے شائع ہونے کی وجہ سے وائٹ ہاؤس کو اس بارے میں وضاحتیں دینے پر مجبور کردیا۔

وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ بائیڈن حال ہی میں "نیند کے دوران سانس لینے میں رکاوٹ یا نیند کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے "مسلسل مثبت ایئر وے پریشر" یا  سی پی اے پی ڈیوائس استعمال کر رہے ہیں۔

Sleep apnea ایک عام نیند کی خرابی ہے جو نیند کے دوران سانس لینے میں مختصر وقفے کے طور پر سامنے آتی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان اینڈریو بیٹس نے وضاحت کی کہ 2008 کے بعد سے صدر بائیڈن نے اپنے جامع طبی معائنے میں نیند کی کمی کے بارے میں بتایا تھا۔ گزشتہ رات، انہوں نے سی پی اے پی ڈیوائس کا استعمال کیا، جو اس مسئلے میں مبتلا لوگوں کے لیے عام ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اور اہلکار نے یہ بھی بتایا کہ بائیڈن نے حالیہ ہفتوں میں اپنی نیند کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے وینٹی لیٹر کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ نیند کی کمی کا علاج کیے بغیر، ایک شخص کو بھولنے، تھکاوٹ اور نیند کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اور آخرکار دل کی بیماری کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ یہ دل پر نمایاں دباؤ ڈال سکتا ہے۔

ٹیگس