Jul ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • روس کی انسانیت، 7 لاکھ یوکرینی بچوں کو دی پناہ

روس کے ایک قانون ساز کا کہنا ہے کہ ہم نے 7 لاکھ  یوکرینی بچوں کو پناہ دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ماسکو کی طرف سے یوکرینی بچوں کے اغوا کے بارے میں کیف کے دعوے کے برعکس، ایک روسی قانون ساز نے کہا کہ 7 لاکھ یتیم اور لاوارث یوکرینی بچوں کو روس میں دوبارہ آباد کیا گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق روس کے ایک قانون ساز کے مطابق روس نے یوکرین کے سات لاکھ یتیم بچوں اور جنگ کے دوران لاوارث ہونے والے بچوں کو اپنی سرپرستی میں رکھا ہے۔

دریں اثنا، کیف کا دعویٰ ہے کہ 24 فروری 2022 کو یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک تقریباً 19 ہزار505 یوکرینی بچوں کو اغوا کر کے روس لے جایا جا چکا ہے۔ ماسکو نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ اس نے ان بچوں کو خوفناک جنگی صورتحال سے بچایا اور پناہ دی۔

روسی قانون ساز گریگور کارسین نے ٹیلی گرام پوسٹ میں بتایا کہ یہ بچے روس میں پناہ کی تلاش میں ہیں۔ ان کے مطابق بہت سے بچے اپنے والدین اور دیگر بچوں کے ساتھ یتیم خانوں سے اپنے اساتذہ کے ساتھ وہاں گئے ہیں۔

سی این این کے مطابق اس روسی قانون ساز کی طرف سے بتائے گئے اعداد و شمار یوکرین کے اندازے سے 35 گنا زیادہ ہیں جتنے بچوں کو زبردستی روس لے جایا گیا تھا۔ کیف نے کہا کہ اس حوالے سے ہزاروں مسئلے اس وقت زیر تفتیش ہیں۔

ٹیگس