Jul ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • فرانس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری، 202 عمارتیں اور کاریں نذر آتش

فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: فرانس کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ فرانس میں بدامنی کی ساتویں رات میں 72 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 202 عمارتوں اور کاروں کو آگ لگا کر تباہ کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مختلف شہروں میں مشتعل افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، زیر زمین پارکنگ میں آگ بجھاتے ہوئے 24 سال کا فائر فائٹر ہلاک ہوگیا۔

ان مظاہروں کے دوران مشتعل افراد نے میئر کے گھر کو آگ لگا دی، پولیس کے مطابق مظاہروں میں شریک مزید 157 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اس طرح گرفتار افراد کی تعداد اتین ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیرس میں فرانسیسی پولیس نے ایک کار سوار نوجوان کو سینے میں گولی مار دی تھی جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی تھی ۔ مرنے والے 17 سالہ فرانسیسی الجزائری نوجوان کی شناخت ناحیل کے نام سے ہوئی۔

ٹیگس