Jul ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • ماسکو پر حملہ کرنے والے یوکرین کے تینوں ڈرون طیارے تباہ

روس پر یوکرین کے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو پر حملے کی غرض سے روانہ کئے گئے یوکرین کے تین ڈرون طیاروں کو مار گرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان ڈرون طیاروں کے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دو یوکرینی ڈرونز کو صوبہ ماسکو کے نوایا ماسکو میں ٹارگیٹ کیا گیا اور تیسرے ڈرون کو کالو گا علاقے میں تباہ کر دیا گیا۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ،ابتدائی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ تینوں ڈرون طیاروں کے ذریعے ماسکو پر حملہ کیا جانا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ۔ کہا جا رہا ہے کہ یوکرین کے صدر ولودیمیرزیلنسکی کے حکم پر کئے جانے والے یہ حملے، روس کے حملوں کا جواب ہیں لیکن اب تک اس فوجی کارروائی کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نکل نہیں سکا ہے۔

یاد رہے کہ ولودیمیرزیلنسکی کی قیادت میں یوکرین اب تک اپنی بیس فیصد سرزمینوں سے ہاتھ دھو چکا ہے۔

ٹیگس