یوکرین کو یورپ کا بڑا جھٹکا، طیاروں کی فراہمی کو روس کے خلاف حملوں کے خاتمے سے مشروط کر دیا
کیف کے حکام کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود، یورپ نے اب تک یوکرین کو مغربی جیٹ فائٹر نہیں دیئے ہیں۔
سحر نیوز/دنیا: نیٹو کی عسکری کمیٹی کے صدر ایڈمیرل راب بایئر نے واضح کر دیا ہے کہ روس کے خلاف یوکرین کے جوابی حملوں کے خاتمے تک، کیف کو ایف سولہ جنگی طیارے نہیں دیئے جائیں گے۔
ایڈمیرل راب بایئر نے کہا کہ روس کے خلاف یوکرینی افواج کا کام کافی دشوار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس نے تین دفاعی لائنیں قائم کی ہیں اور وسیع مائن فیلڈ بچھا دی ہے جس سے یوکرینی افواج کی پیشقدمی میں سخت اور سنجیدہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
اس سے قبل، یوکرین کے صدر کے چیف آف اسٹاف آندرے یرمان نے دعویٰ کیا تھا کہ کیف کو اب بھی امید ہے کہ مغربی ممالک سن 2023 کے خاتمے سے پہلے یوکرین کو ایف 16 جنگی طیارے فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ اب تک امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے بڑے پیمانے پر یوکرین کو ہتھاروں کی فراہمی کے باوجود، یوکرین نہ فقط اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے بلکہ اس کی 20 فیصد زمین اس کے ہاتھ سے چلی گئی ہے۔