Jul ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • سویڈن کا قرآن پاک کی بےحرمتی جرم قرار دینے پرغور

سویڈن قرآن پاک سمیت تمام مقدس کتابوں کی بےحرمتی جرم قرار دینے پرغور کر رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن کی حکومت کے وزیر انصاف گونر اسٹرومر نے افٹن بلیڈیٹ پیپر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ کیا وہ قرآن پاک یا دیگر مقدس کتابوں کی بے حرمتی کرنے اور انہیں نذر آتش کرنے کے فعل کو غیر قانونی قرار دے سکتی ہے یا نہیں جب کہ حالیہ واقعات نے سویڈن کی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔

گونر اسٹرومر نے کہا کہ سویڈن حملوں کا ترجیحی ہدف بن گیا ہے اور ہم دیکھ سکتے ہیں کہ گزشتہ ہفتے کے واقعے نے ہماری داخلی سلامتی کے لیے خطرات پیدا کردیے ہیں۔

عیدالاضحی کے دن سویڈن میں ایک انتہا پسند نے اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی، اس واقعہ پر مسلم دنیا میں غم و غصے کی لہر پھیل گئی اور پوپ کی جانب سے بھی اس گھناونے اقدام کی مذمت کی گئی۔

ٹیگس