Jul ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکی صدر نے باضابطہ طور پر یوکرین کو کلسٹر بم بھیجنے کی تصدیق کر دی

امریکی صدر نے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین کو کلسٹر بم بھیجنے کی باقاعدہ کی تصدیق کر دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا : فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا کی قیاس آرائیوں کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے CNN کو دیے گئے ایک انٹرویو میں باضابطہ طور پر تصدیق کی کہ اس ملک نے پہلی بار یوکرین کی فوج کو کلسٹر بم دینے کی منظوری دے دی ہے۔

جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ امریکی حکومت کے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا، لیکن میں نے اور میری کابینہ نے آخر کار یہ فیصلہ کانگریس میں اتحادیوں اور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کیا- کیونکہ یوکرینیوں کے پاس گولہ بارود ختم ہو رہا ہے اور جوابی حملوں کیلئے انہیں اس قسم کے ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے یوکرین کو کلسٹر بم بھیجنے پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آ رہا ہے- جرمنی نے یوکرین کو کلسٹر بم بھیجنے کی مخالفت کا اظہار کیا ہے- جرمنی کے وزیر دفاع in Bern نے اس سلسلے میں کہا کہ جرمنی یوکرین کو کلسٹر بم نہیں دے گا، کیونکہ اس ملک نے اس نوعیت کے ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال پر پابندی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلن برگ نے بھی اعلان کیا ہے کہ آسٹریا شہریوں کے لیے طویل مدتی خطرے کی وجہ سے یوکرین کو کلسٹر جنگی ہتھیار بھیجنے کے خلاف ہے۔

ٹیگس