Jul ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں سویڈن میں قرآنِ پاک کی ہوئی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

سحر نیوز/دنیا: منگل کے روز جینیوا میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور 80 سے زائد اسلامی و غیر اسلامی ممالک کے نمائندوں نے قرآن کریم سمیت ادیان الٰہی کی تمام مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی مذمت کی۔

اسلامی مقدسات بالخصوص قرآن پاک کی بے حرمتی یورپی ممالک میں ایک معمول کا عمل بنتا جا رہا ہے اور اسی تسلسل کے تازہ ترین اتفاق میں ایک سویڈش باشندے نے حکومت کی اجازت کے بعد پولیس کے حصار میں قرآن پاک کی بے حرمتی کر کے دنیا کے دو ارب مسلمانوں کے دلوں کو خون کر دیا۔

80 سے زائد اسلامی و غیر اسلامی ممالک کے نمائندوں اور ایران، سعودی عرب، اردن، مصر، قطر اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے منگل کے روز جینیوا میں ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں ویڈیو پیغام بھیجا جس میں انہوں نے یورپی ممالک میں ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایسے واقعات کی تکرار کو روکنے کے لئے فوری طور پر مؤثر قوانین وضع کرنے کا مطالبہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی ممالک کی درخواست پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا فوری اجلاس قرآن پاک کی بے حرمتی کا جائزہ لینے کے مقصد سے جنیوا میں جاری ہے جس کے اختتام پر ادیان کے مقدسات بالخصوص قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت میں اسلامی تعاون تنظیم کی مجوزہ قرارداد پیش اور اس کو منظور بھی کیا جائے گا۔

ٹیگس