روس نے یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا
سواستوپول کے گورنر نے یوکرین کی جانب سے کریمہ جزیرے میں موجود روسی بحری بیٹرے پر ایک بڑے ھوائی اور آبی ڈرون حملے کو ناکام بنانے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: رشیاٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سواستوپول کے گورنر میخائل رازو وژالیف نے بتایا ہے کہ یوکرین کی جانب سے جزیرہ کریمہ میں موجود روسی بحری بیٹرے پر ایک بڑے ھوائی اور آبی ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس یوکرینی حملے میں ایک ڈرون طیارے کو روسی انٹی ائیر کرافٹ سسٹم نے مار گرایا جب کہ باقی پانچ ڈرون طیاروں کو الیکٹرانک اور جامنگ نظام کے ذریعے ناکارا بنا دیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سواستوپول بندرگاہ کے نزدیک حملے کے لئے آنے والے دو بحری ڈرون کشتیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یوکرین میں روس کے اسپیشل فوجی آپریشن کے شروع ہونے کے بعد سے یوکرین نے جزیرہ کریمیہ میں روسی افواج کو متعدد مرتبہ نشانہ بنایا ہے۔