روس؛ سرکاری اداروں میں آئی فون اور ایپل کے استعمال پر پابندی
Jul ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۳:۴۴ Asia/Tehran
روس میں امریکہ کی جانب سے ان آلات کی مدد سے جاسوسی کرنے کے خدشہ کے پیش نظر ائی فون اور ایپل کمپنی کی مصنوعات استعمال کرنے والے ہزاروں افراد کو ان کا استعمال ترک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روسی کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے دن سے تمام تر دفتری امور کے لئے آئی فون کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
روسی فیڈرل سیکورٹی سروس اور صدارتی دفتر کرملین آئی فون اور ایپل کمپنی کی دیگر مصنوعات کے ذریعے سے امریکہ کی جانب سے روسی شخصیات اور اداروں کی جاسوسی کے خدشے کے پیش نظر خاصے محتاط ہو گئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ روسی حکومت نے تمام وزارتوں میں آئی فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔