یورپی پارلیمنٹ کی بیلاروس کے صدر کو گرفتار کرنے کی درخواست
یورپی پارلیمنٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی نے یورپی یونین کے ممالک سے درخواست کی ہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف بیلاروس کے صدر الیکزینڈر لوکاشنکو کی گرفتاری کا حکم صادر کرے۔
سحرنیوز/دنیا: تاس نیوز کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی نے بیلاروس کے صدر کو، یوکرین میں مسائل کے پیدا ہونے اور یوکرین کے جنگ زدہ علاقوں میں جرائم کے ارتکاب پر ایک بیان جاری کیا ہے۔رپورٹ میں یورپی اداروں اور اس اتحاد کے رکن ملکوں سے درخواست کی گئی ہے کہ بین الاقوامی طور پر بلاروس کے فوجی حکام، سیاست دانوں اور بیلاروس کے صدرکے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم اور انسانی نسل کشی کے جرائم کے تحت لازمی اور ضروری قانونی اقدامات انجام دیں۔ رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ روابط کی کمیٹی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف نے جس طرح روس کے صدر ولادیمیر پوتین، ماریا لووا بلوا کی گرفتاری کا حکم دیا ہے، اسی طرح کا حکم بلاروس کے صدر کے خلاف بھی دینا چاہیے۔