صیہونی دہشت گرد ریاست کا دمشق پر حملہ، دو فوجی زخمی
Jul ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran
شام کی وزارت دفاع نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کی جانب سے دمشق پر کئے جانے والے حملے میں دو فوجی زخمی ہو گئے ہیں جب کہ مالی نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں
سحرنیوز/عالم اسلام: اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کی جانب سے رات 1بج کر 25 منٹ پر جولان کی سمت سے متعدد میزائل داغے گئے تاہم شام کے ہوائی دفاعی نظام نے زیادہ تر میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا ۔ رپورٹ کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں دو فوجی زخمی اور مالی نقصانات کی بھی خبر ہے۔